1 مارچ 2013 - 20:30

سعودی عرب میں سیکوریٹی فورسز نے 300 احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کل جمعہ کو سیاسی قیدیوں کی رہائی کے حق میں سعودی عرب کے القصیم صوبے کے ضلع البریدہ میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی دھرنا دیا ۔ اس دوران سیکوریٹی فورسز نے احتجاجیوں پر حملہ کرکے 300 افراد کو گرفتار کیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ گرفتار شدگان میں 15 خواتین بھی شامل ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی دھرنا 12 گھنٹوں تک جاری رہا۔
سعودی عرب میں بعض تنظیموں کا کہنا ہے کہ 30ہزار سے زائد سیاسی کارکن جیلوں میں قید ہیں۔